ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ہم جیتنے کے لیے کھیلیں گے:رہانے 

ہم جیتنے کے لیے کھیلیں گے:رہانے 

Mon, 19 Sep 2016 17:40:33  SO Admin   S.O. News Service

کانپور، 19؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )نیوزی لینڈ کے خلاف 500ویں ٹیسٹ میچ کے لیے ہندوستانی ٹیم کا حصہ بننے پر خود کو خوش قسمت ماننے والے بلے باز اجنکیا رہانے نے آج کہا کہ وہ مخالف ٹیم کو ہلکے میں نہیں لے رہے ہیں اور ان کے اسپنروں اور بائیں ہاتھ کے گیند بازوں کی ویڈیو دیکھ کر حکمت عملی بنا رہے ہیں۔انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ ٹیم کی کوشش رہے گی کہ نئے سیشن کا آغاز گرین پارک میں جیت کے ساتھ کریں۔گرین پارک اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس کے بعد رہانے نے آج صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ اس میدان پر وہ پہلے بھی کھیل چکے ہیں اور یہاں کی وکٹ بہت زیادہ دھیمی ہو تی ہے ۔پہلے دن ہماری ٹیم کس طرح وکٹ پر کھیلتی ہے اور اہم کھلاڑی کیسا مظاہرہ کرتے ہیں ، سب کچھ اس پر منحصر ہے۔ہم اپنے کھلاڑیوں سے بہتر کارکردگی کی امید کرتے ہے کیونکہ یہ ہندوستان میں اس سیشن کا پہلا میچ ہے اور ساتھ ہی ساتھ ہندوستان کا 500واں ٹیسٹ میچ بھی ہے اور ہم اسے جیتنے کی امید کرتے ہیں۔ہم اپنے ملک میں اسپن کے لیے موزوں وکٹ کی امید کرتے ہیں۔نیوزی لینڈ کے اسپنروں اور بائیں ہاتھ کے گیندبازوں کے بارے میں پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے اسپنروں اور تیز گیند باز اچھے ہیں اور ہم ان کی عزت کرتے ہیں۔کئی گیند بازوں کو ہم نے پہلے نہیں کھیلا ہے اس لیے ان کے ویڈو دیکھ کر ہم ان کے کھیل کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ٹیم بائیں ہاتھ کے گیند بازوں کو کھیلنے کی پریکٹس بھی کر رہی ہے، ہم نے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کے لیے خصوصی حکمت عملی بنائی ہے جس کا خلاصہ میدان پر ہی ہوگا۔
رہانے نے کہا کہ ٹیم انڈیا کا ہر کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے سیشن کا یہ پہلا ٹیسٹ میچ بہت ہی اہم ہے کیونکہ یہ پورے سیشن کے لیے لے کا فیصلہ کرے گا اور اس لیے ہم میچ جیتنے کے لیے کھیلیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ویسٹ انڈیز میں ہوئی سیریز کے بعد ہندوستانی کھلاڑیوں کا حوصلہ بہت بلند ہے اور ہر کھلاڑی اچھی کارکردگی کے لیے بے تاب ہے ، لیکن اس کے باوجود ہم نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کمزور نہیں سمجھتے اور اس کا احترام کرتے ہیں۔500 ویں ٹیسٹ میچ میں کھیلنے کے بارے میں پوچھے جانے پر رہانے نے کہا کہ ٹیم انڈیا میں اس وقت جو بھی کھلاڑی ہیں وہ بہت خوش قسمت ہیں جو انہیں اپنے ملک کے 500ویں ٹیسٹ میچ میں کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔اگر ٹیم انڈیا یہ میچ جیت گئی تو ٹیم کا ہر کھلاڑی اس تاریخی میچ میں جیت کا شریک ہو گا ۔اس سے پہلے آج صبح کانپور میں آسمان صاف تھا اور دھوپ نکلی ہوئی تھی۔صبح 10بجے سے ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں نے وارم اپ کیا اور بعد میں تمام کھلاڑیوں نے نیٹ پریکٹس کیا۔آج شام تک نیوزی لینڈ کی ٹیم کے کانپور پہنچنے کا امکان ہے۔


Share: